پاکستانی سفیر کی ملاقات: اماراتی حکام نے ویزوں میں سختی کی وجوہ سے آگاہ کیا

Nov 19, 2024

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزوں میں سختیوں کے معاملے پر پاکستانی سفیر نے اماراتی حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ یو اے ای نے ویزوں میں سختی سے متعلق وجوہات پاکستان کے ساتھ شیئر کر دیں۔ دستاویزات کے مطابق پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں۔ کچھ پاکستانیوں نے جعلسازی سے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس میں ردوبدل کیا۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت کی پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں