ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں حسینہ وجد کیخلاف تحقیقات جلد مکمل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 17 دسمبر کی تاریخ دیدی۔ عدالت نے سوال کیا کہ حسینہ واجد اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ حسینہ واجد کی واپسی کیلئے بھارت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ موجودہ ہے۔ حسینہ واجد 5 اگست کو ملک چھوڑنے کے بعد بھارت میں پناہ گزین ہے۔ حسینہ واجد اور اس کے ساتھیوں پر انسانیت کیخلاف جرائم کے مقمات درج ہیں۔