اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں آئی ٹی کی برآمدات تقریباً 35 فیصد اضافے سے 1 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ شزہ فاطمہ نے بتایا کہ رواں مالی سال 2024-2025 کے پہلے چار ماہ میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات میں 34.9 فی صد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات 1.206 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئی ٹی برآمدات 894 ملین ڈالرز تھیں۔ اکتوبر 2024 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 330 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے کے مقابلے میں 38.6 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں آئی ٹی برآمدات 238 ملین ڈالرز تھیں۔
آئی ٹی کی برآمدات 35 فیصد اضافے سے 1 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر شزافاطمہ
Nov 19, 2024