پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) محتسب پنجاب کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے کارروائی کرتے 484 کنال 36 مرلے جسکی مالیت تقریباً 36 کروڑ کی اراضی وگزار کرائی گئی۔ محتسب پنجاب نے متعلقہ صوبائی افسروں کو ہدایات جاری کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں حسب ضابطہ واگزار ی کرائیں، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفاق احمد نے کارروائی کرتے مچھونکہ سے 242 کنال 4 مرلے، جسکی مالیت تقریباً 18 کروڑ روپے بنتی ہے، 127 کنال 16 مرلے اور 114 کنال 8 مرلے جوکہ موضع پنڈی بھٹیاں سے واگزار کاروائی گئی جسکی مالیت تقریباً 18 کروڑ روپے بنتی ہے۔