حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ،11ڈاکٹر ز ڈیوٹی سے ایک بار پھر غیر حاضر پائے گئے جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے غیر حاضر پائے جانے والے ڈاکٹرز کی جواب طلبی کرلی۔جو ڈاکٹر زڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے، ان میں ڈاکٹر عاصم افتخار، ڈاکٹر شہباز خان ،ڈاکٹر عتیق الرحمان ، ڈاکٹر تنویر عباس ، ڈاکٹر نذیر احمدچوہان ، ڈاکٹر سروج احمد ، ڈاکٹر ثاقب ظفر، ڈاکٹر طلحہ ، ڈاکٹرثناء بابر، ڈاکٹر عنایت اﷲاور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عرفان نذر شامل ہیں۔ایم ایس نے اپنے تحریری لیٹر میں مذکورہ ڈاکٹرز کو تین روز کے اندر اندر غیر حاضری کی وجوہات بیان کرنے کو کہا ہے تاکہ انکے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جاسکے۔