گوجرانوالہ:پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بانی پی ٹی آئی کی 24نومبر کو احتجاج کی کال پر مقامی قائدین اور عہدیداروں کے کارکنوں سے خفیہ رابطے ،پولیس نے گرفتاری کیلئے گھروں پر ریڈبھی شروع کر دئیے۔ بانی پی ٹی آئی نے 24نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے مقامی قائدین اور عہدیداروں نے مخصوص واٹس ایپ گروپس میں پارٹی کی جانب سے ملنے والی ہدایات کا پیغام دینے کیساتھ کارکنوں سے خفیہ طور پر رابطے تیز کر دئیے ہیں ،واٹس ایپ گروپس میں کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچنے کیلئے محتاط رہنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن