ملزموں نے محنت کش کی بیٹی کو اغوا کرلیا

Nov 19, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)اوباش نوجوان نے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش کی بیٹی کو اغوا کرلیا، بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چکیاں خورد کے محنت کش سلطان نذیر کی سترہ سالہ بیٹی (ث) جو اپنے ماموں کے گھر گئی تھی، ملزمان ناظم، کاشف پسران محمد بشیر سکنہ قصور اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے لے گئے، واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزیدخبریں