گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے گزشتہ دنوں اندرون شہر کے دورہ کے دوران تجاوزات کے خاتمے کیلئے دئیے گئے تین روزہ نوٹس کے بعد ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)اقرا مبین گوندل کا جناح روڈ اور ملحقہ بازاروں میں بڑا کریک ڈاؤن،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات پر جناح روڈ پرتجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن اورتمام چھوٹی بڑی تجاوزات ختم کرکے بازار کھلا کردیاگیا۔آپریشن میں میونسپل کارپوریشن، سول ڈیفنس ، پولیس اور دیگر متعلقہ عملہ نے بھاری مشینری کے ساتھ حصہ لیا اور روڈ کے دونوں اطراف قائم پختہ وعارضی تجاوزات کو مسمار کرکے روڈ کھلا کردیاگیا۔