قلعہ دیدار سنگھ: انتظامیہ کی غفلت‘ گراںفروش عوام کو لوٹنے لگے

Nov 19, 2024

قلعہ دیدار سنگھ (چوہدری حسیب پندھیر سے) قلعہ دیدار سنگھ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث گرانفروشی عروج پر،اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و کیمٹیاں غائب ہیں۔’’نوائے وقت’’سروے کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ اور گر دو نوا ح میں اشیاء خوردو نواش جس میں آٹا، دالیں ،چاول ،چینی ،چنے،کوکنگ آئل اور دیگر روز مرہ زندگی کی اشیاء کی فرو خت مارکیٹ میں من مانی قیمتوں میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ جس کے با عث عام اور سفید پوش آدمی کا بجٹ بر ی طر ح متاثر ہو رہا ہے۔ مین بازار قلعہ دیدار سنگھ میں دکاندروں نے اشیاء خورد ونوش کی ناقص اشیاء کے ریٹ من مرضی کے مقرر کر رکھے ہیں۔بڑا گوشت1100،چھوٹا گوشت 2200 روپے سے 2500 فی کلو  فروخت کیا جا رہا ہے ۔ مذہبی، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں