بطور سیاستدان ضلع حافظ آباد کے محافظ ہیں:سائرہ افضل تارڑ

Nov 19, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ بطور سیاست دان ہم اپنے ضلع حافظ آباد کے محافظ ہیں۔انتخابات میں ہاریں یا جیتیں حاصل ہونے والے ووٹ عوام کی امانت ہوتے ہیں۔اسمبلی میں تقریریں عوام کی بہتری کے لیے کی جاتی ہیں،لیکن اگر سیاستدان ہی چور، لٹیرے بن جائیں، تو عوام کہاں جائیں گے۔ جب محافظ ہی ڈاکے ڈالنے والے بن جائیں اور چوروں کے ساتھ مل جائیں تو بے چاری عوام کا کوئی بھی پرسانِ حال نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وہ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کر رہی تھیں۔ ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی، میاں محمد بخش تارڑ، میاں تہور حسین تارڑ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رائے قمر الزمان کھرل، چوہدری محمد زمان بھون، چوہدری مختار حسین موکھی، خالد محمود بٹ،چودھری ریاض احمد تارڑ،عابد احسان چٹھہ، سرفراز حسین تارڑ،فرحت چدھڑ، قمر چدھڑاور دیگر ضلعی عہدیدداران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں