گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرکا دورہ،فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

Nov 19, 2024

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’’ ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا پنڈی بائی پاس(شہباز شریف فلائی اوور)لوہیانوالہ، جناح روڈ، کالج روڈ، گرجاکھ روڈ، اسلام ٹائون، اندرون شہر میں صفا ئی ، نکاسی آب، تجاوزات ودیگر سرکاری طور پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اندرون شہر میں دورہ کے دوران انہوں نے غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ شاپس کو موقع پر سیل کروایا اور سامان کوضبط کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے مختلف مقامات پر دودھ دہی کی دکانوں پر نرخ نامے اور پلاسٹک بیگز کی روک تھام کے سلسلہ میں بھی دورے کئے اور انہوں نے میونسپل ڈسپنسری آبادی محمد بخش کا اچانک دورہ کرتے ہوئے سٹاف کی حاضری، صفائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔



مزیدخبریں