ترقی کا پیغام لے کرحلقے کی عوام کے پاس آئے ہیں:طاہر اقبال

شرقپورشریف(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 139 رانا طاہر اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا امن کا پیغام ہے ترقی کا پیغام لے کرحلقے کی عوام کے پاس آئے ہیں اگر اللہ نے عزت سے نوازا تو منتخب ہونے کے بعد حلقے کی قسمت بدل دیں گے کمپین کے دوران بھی لوگوں کے کام کر رہا ہوں یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی وسماجی شخصیت رانا زمر طارق محمود نمبردار اور رانا شہباز خاں کی طرف سے دی گئی دعوت اور ڈھامکے میں انتخابی مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن