ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ادویات کے سٹاک، صفائی ستھرائی، مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت سمیت ہسپتال کے دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو نے طبی سہولیات کی فراہمی بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے گفتگو کرتے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں۔