ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت دربار بلھے شاہ پر جاری ترقیاتی سکیم کا جائزہ اجلاس

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کا زیر صدارت دربار حضرت بابا بلھے شاہ پر جاری ترقیاتی سکیم کا جائزہ اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، ایکسئین بلڈنگ غلام عباس، ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف میض الرحمن، ایکسئین ہیڈ کوارٹر اوقاف، نیسپاک اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔  اجلاس میں دربار حضرت بابا بلھے شاہ پر جاری ترقیاتی سکیم کا جائزہ لیا گیا اور تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری ترقیاتی سکیم کے اخراجات کے بہتر استعمال کے متعلق تمام معاملات زیر غور آئے۔

ای پیپر دی نیشن