سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ضلع ننکانہ میں بھی گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ، سانگلہ ہل میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے خوش نصیبوں کو مبارکباد کے لیٹرز اور15لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر اور چوہدری طارق محمود باجوہ مہمان خصوصی تھے، تقریب میں غلام مرتضی جونیجو، ظہیر الدین بابر،حاجی عرفان الحسن بھٹی،میاں اعظم شریف،چوہدری علی طارق، چوہدری شیر زمان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے،حکو مت پنجاب کی جانب سے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خاندانوں کے اکاؤنٹس میں گھروں کی تعمیر کیلئے رقم منتقل ہو گی۔