پی ٹی آئی ہی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے: سلمیٰ تصدق

Nov 19, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی نائب صدر سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں میں سے صرف پی ٹی آئی ہی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، ق لیگ سمیت دیگر جماعتوں کو عوام کے حقوق کی فکر نہیں اسمبلیوں میں قانون سازی بھی عوامی فلاح و بہبود کیلئے نہیں ہو رہی ہے 25 کروڑ عوام کو ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھا جارہا ہے عوام کے دلوں میں نفرتیں پیدا کی جارہی ہیں عوام کی رائے کو اہمیت دی جائے اور فیصلے عوام کی رائے سے کئے جائیں۔

مزیدخبریں