چونیاں (نامہ نگار خصوصی)ڈائیلسز کرانے والے سینکڑوں مریض گزشتہ ایک ماہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ا دویات نایاب‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ نے صحت کارڈ پر علاج بند کر دیا گردوں کی صفائی کرنیوالی چار مشینیں ہیں جس میں سے ایک مشین عرصہ دراز سے خراب پڑی ہے باقی تین مشینوں پر ایک ہفتہ میں تقریباً بیس مریضوں کے گردے صاف کئے جاتے ہیں جبکہ تحصیل بھر میں ڈائیلسز کروانے والے مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں گردوں کی صفائی کرنے والی مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیااور صحت کارڈ پر علاج کی سہولت بحال کی جائے۔
چونیاں : تحصیل ہسپتال میں گردوں کے امراض میں مبتلا غریب مریض رل گئے
Nov 19, 2024