کے پی کے میں مہنگائی‘ بے روزگاری عام ہے:فیضان خالد ورک

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ آج کے پی کے میں مہنگائی،غربت و افلاس اور بے روزگاری عام ہے جبکہ دوسری طرف عوام کوپینے کا صاف پانی، صحت وتعلیم کے بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں اور صوبائی وزیر، مشیر احتجاجی سیاست میں مصروف ہیں پی ٹی آئی اپنی انتشار کی سیاست سے باز نہیں آئی اور ملکی نظام کو یرغمال بنانے کی خاطر ہر حربہ استعمال کررہی ہے جس پر نادم ہونے کے بجائے فخر کا اظہار کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن