قصور (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنرز کے شادی ہالز کے دورے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر انس سعید اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انور نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ون ڈش پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شادی ہالز کی چیکنگ کی تا ہم خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر زکوٹ رادھاکشن اور چونیاں نے ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور وارننگ دی کہ آئندہ خلاف ورزی پائی گئی تو شادی ہالز کو سیل کر کے مقدمات کا اندراج کرایا جائیگا۔