اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث کازلسٹ منسوخ کی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سنگل اور ڈویژن بنچ دونوں کی کازلسٹ منسوخ ،پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکالنے کے کیس کی سماعت بھی نہ ہو سکے گی ۔طبیعت ناسازی کے باعث جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب بھی منسوخ کر دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 11 بجے ہائی کورٹ بار سے خطاب کرنا تھا۔
طبیعت ناسازی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کازلسٹ منسوخ
Nov 19, 2024 | 13:06