چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ کی منظوری، 10لاکھ تک کا علاج ہو سکے گا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈائیلسزپروگرام کے تحت ڈائیلسزکے مریض کے علاج کے لئے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے ہیں۔پنجاب میں امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے آٹھ لاکھ ڈائیلسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ وغیرہ کے لئے مختص کیے گئے ہیں،مریم نواز نے ڈائیلسز مریضوں کے مفت ادویات اور ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےمریضوں کا ڈائیلسزہر صورت جاری رکھنے کی ہدایت کی ، پنجاب میں مزید ڈائیلسز یونٹ قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلسز سینٹر میں ایس او پیز عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کوصوبہ بھر میں ڈائیلسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم ،وزیر اعلیٰ مریم نواز ملتان میں ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر سخت برہم ہوئیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے، فنڈ ز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلسز رکنا افسوسناک ہے،جاری رہنا چاہیےدیگر صوبوں کے مریض بھی مفت ڈائیلسز کی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔بریفننگ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے فری ادویات سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں جا رہی ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،محکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لئے کے پی آئی مقرر کرنے پر اتفاق ،نواز شریف کینسر ہسپتال پر پیش رفت کی رپورٹ پیش،ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت ،پی آئی سی ٹو اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی زیر تکمیل پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنا نے کی ہدایت ،امراض قلب کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات اور میڈیسن لائی جائیں،سپشلسٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جا ئے، ماسٹر ٹرینر تعینات کئے جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن