گذشتہ24گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 50 مقدمات درج کئے گئے جبکہ26افراد گرفتارہوئے۔ پنجاب پولیس نے لاہورمیں 630 افراد کو تقریبا 15 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے، 143 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 26 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 530 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ پنجاب پولیس لاہور صنعتی سرگرمی کی1، اینٹوں کے بھٹوں کی 19اور دیگر مقامات پر4خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2778 ملزمان گرفتار، 3358 مقدمات درج کئے گئے ۔35660افراد کو مجموعی طور پر9کروڑ ،8لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ،6452 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 1834، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 28535 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ صنعتی سرگرمی کی 336 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 1314، دیگر مقامات کی 310 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 6259 گاڑیوں کے چالان، 391 کو بند جبکہ8فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ ، 06 ہزار 233 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،ایک لاکھ 65 ہزار 714 گاڑیوں کو بند ، 10 ہزار 43 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا ہے،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
پنجاب میں سموگ کریک ڈاؤن جاری،50مقدمات درج،26افراد گرفتار
Nov 19, 2024 | 13:09