فلائی جناح' کی پروازوں کا لاہور سے سعودی شہر دمام کے لیے آغاز ہو گیا

Nov 19, 2024 | 13:20

پاکستان کی مقابلتا سستے سفر کی حامی فضائی کمپنی ' فلائی جناح ' نے لاہور سے دمام تک کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ افتتاح اتوار کے روز کیا گیا ہے۔ تاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطوں کا فعال بنایا جا سکے اور فضائی سفر کو آسان کیا جا سکے۔فلائی جناح کے نام سے 2021 میں پاکستان کے لکسن گروپ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ایک جوائنٹ وینچر کے طور پر آغاز کیا تھا۔ البتہ اس کی پروازیں اکتوبر 2022 میں شروع کی گئی تھیں۔فروری 2024 میں پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع کر دی گئیں۔اس سے قبل ' فلائی جناح ' نے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان کیا تھا۔سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس فضائی کمپنی کی پروازیں شروع ہونے سے پہلے کیے گئے اندازے کے مطابق ریاض اور جدہ کے لیے 27 لاکھ پاکستانی مسافر سفر کرتے ہیں۔لاہور سے دمام کے درمیان پروازوں کا آغاز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا گیا ہے' ہم خوش ہیں کہ اپنے مسافروں کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں کا افتتاح کر رہے ہیں ۔'سوشل میڈیا پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ 'ہمارے لیے یہ بھی باعث مسرت ہے کہ ہم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رابطے کو اس شعبے میں بڑھا رہے ہیں۔'لاہور سے سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام کے درمیان پروازوں کا افتتاح اتوار کے روز کیا گیا تھا۔ دمام اور اس کے گرد و پیش میں پاکستان کے کئی خاندان رہائش پذیر ہیں۔ یہ پاکستانی سعودی عرب میں ملازمت اور روزگار کے لیے گئے ہیں۔فلائی جناح نامی ایئر لائن پاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی کی تباہی کے بعد اس کی فروخت سے پیدا ہونے والے کاروباری موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔ پی آئی کو مختلف حکومتوں کے ادوار میں ملازمین کا سیاسی بوجھ لاد لاد کر اس حال کو پہنچایا گیا کہ اس کا اپنے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا اور اس کی نجکاری کرنا ہی فائدہ میں دکھا۔اس تناظر میں ' فلائی جناح' کے لیے بڑے اچھا موقع ہوگا۔ کہ پی آئی اے کی وجہ سے پیدا ہونے والا خلا یہ آسانی سے پر کرے گی اور لاکھوں پاکستانی اس کے ہمسفر بن جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ 'فلائی جناح' کے کرائے بھی مقابلتا کم رکھے گئے ہیں۔ تاکہ سستا سفر ممکن رہے۔

مزیدخبریں