حزب اللہ کا راکٹ حملہ ، اسرائیلی عورت ہلاک ، متعدد زخمی

شمالی اسرائیل کے شہر پر حزب اللہ کے راکٹ حملے سے ایک اسرائیلی عورت ہلاک اور کئی دوسرے افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق خاتون کی ہلاکت کا واقعہ شفران نامی قصبے میں پیش آیا ہے۔ لبنان سے فائر کیے گئے راکٹ نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ جس سے عورت کی ہلاکت ہو گئی۔اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے پانچ راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ تاہم ان راکٹوں کو روکنے کی کوششیں کی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن