ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کے روز کہا، یورپی یونین اور برطانیہ کی نئی پابندیاں روس کو میزائل کی منتقلی کے جھوٹے دعووں پر مبنی اور "غیر منصفانہ" ہیں۔برسلز نے پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی شپنگ لائنز (آئی آر آئی ایس ایل) اور اس کے ڈائریکٹر کو ایران پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جو بقول ایران یوکرین جنگ میں تہران کی جانب سے روس کی حمایت کا نتیجہ ہے اسی دن برطانیہ نے ایران کی قومی ایئرلائن اور شپنگ کیرئیر کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں اور برطانیہ کے مطابق یہ اقدامات ایران کی روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کے جواب میں کیے گئے تھے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق بقائی نے کہا، "روس کو بیلسٹک میزائل بھیجنے کے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر کئی ایرانی افراد اور قانونی اداروں کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی نئی پابندیوں کو ایران ایک بلا جواز اقدام سمجھتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے خلاف ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ پابندیاں لگا کر یورپی فریق نے بین الاقوامی قوانین بشمول جہاز رانی اور سمندری تجارت کی آزادی کی خلاف ورزی کی۔2022 میں یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے، ماسکو اور تہران نے اپنے فوجی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کیا ہے۔
شپنگ لائن پر یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیاں 'غیر منصفانہ' قرار دے کر مسترد
Nov 19, 2024 | 13:45