سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے "بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتحاد" کے اقدام پر برازیل کو سراہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اسے عالمی غذائی تحفظ کی کمی کے حل کے لیے ایک اہم قدم شمار کرتا ہے۔ شہزادہ فیصل نے اعلان کیا کہ سعودی عرب اس اتحاد کا حصہ ہو گا جو اس کے ترقیاتی اہداف اور عالمی کردار کے مطابق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد اور سعودی ترقیاتی فنڈ بھی ان اہداف کے حامل ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کا یہ موقف برازیل میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے سامنے آیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ برازیل کے صدر لوئس ایناسیو لولا ڈی سلوا نے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتھاد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
سعودی عرب بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتحاد میں شامل
Nov 19, 2024 | 13:47