بشریٰ بی بی کی طبعیت ناساز، پشاور ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہونگی

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت آج پھر ناساز ہوگئی،طبعیت ناسازی کے باعث بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی،بشریٰ بی بی آج پشاور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گی،بتایاگیا ہے کہ گزشتہ رات سے بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے، عمران خان کی اہلیہ کو دانت میں تکلیف ہے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں میں پیش نہیں ہوسکتیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے۔طبعیت ناسازی کے باعث بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوسکتی۔بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست آج سماعت کیلئے مقرر ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا تھاجس میں معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کو دانتوں کا انفکیشن ہوگیا تھا۔پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ کل رات ڈینٹسٹ نے انکا چیک اپ کیاگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کتھاہ انفکیشن کی وجہ سے ان کے کان سے بھی خون آرہا تھا۔بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے شوکت خانم پشاور سے میڈیکل ٹیم وزیراعلی ہاوس پہنچی تھی۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے پہلے بنی گالہ پہنچیں تھیں۔ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی تھی جس کے بعد ان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیاتھا۔ رہائی کے بعد بشریٰ بی بی پہلے بنی گالہ گئیں تھیں اور وہاں سے سکیورٹی کے ساتھ لاہور روانہ ہوگئیںتھیں لیکن پھر انہوں نے لاہور جانے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے پشاور میں وزیراعلیٰ ہاوس چلی گئیں تھیں جہاں بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ ہاوس کی انیکسی میں قیام کیا تھا۔بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ ہاﺅس آمد پر تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع کر دیا گیاتھا ۔ 

ای پیپر دی نیشن