ائیرکوالٹی انڈکس وسموگ میں کمی، راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں سکول کھل گئے

Nov 19, 2024 | 13:57

ائیرکوالٹی انڈکس و سموگ میں کمی آنے کے بعد راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں سکول دوبارہ کھل گئے،سکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے بچوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے،پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال،فیصل آباداورگوجرانوالہ ڈویژن میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں سکول کھل گئے، پنجاب حکومت نے بند کئے گئے تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم لاہور اور ملتان ڈویژن میں یہ پابندی برقراررہے گی۔اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں نئے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ ایس اوپیز کے تحت سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے، آوٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، ایجوکیشن اتھارٹیز کلاسز کے اعتبار سے چھٹی کے اوقات جاری کریں گے جبکہ ایس اوپیز کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔راولپنڈی ڈویژن کے اسکول گزشتہ ایک ہفتے سے بند تھے ۔ کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزپنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ کی صورتحال میں بہتری آنے پر پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان کے علاوہ باقی تمام اضلاع میں کل سے سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے۔ماحولیاتی تحفظ کے ادارے(ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے باقاعدہ،نوٹیفکیشن کردیاگیا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے تاہم آوٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات ہونگے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو لیکن سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش برسنے سے پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں فضا کا معیار بہتر ہوا ہے۔ سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔

مزیدخبریں