وفاقی وزیر توانائی نے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہونے کی خوشخبری سنادی،سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، پروفیشنل بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، ٹرانسمیشن لائن کی خرابیوں کو دور کیا ہے، ہم نے بڑی انقلابی اصلاحات کی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہو گی۔ اوور بلنگ میں بڑی حدتک کمی آئی ہے اوور بلنگ قطعی قابل قبول نہیں ہے۔پروفیشنل بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔ ٹرانسمیشن لائن کی خرابیوں کو دور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کب تک کے الیکٹرک کی سبسڈی کا بوجھ اٹھائیں گے۔ باقی ملک سے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی ہے، کے الیکٹرک کے حوالے سے بڑی شکایات ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ میں بڑانقصان ہوا، سال کے آخر میں گردشی قرضے کم ہو جائیں گے، طلب کم ہونے کی وجہ سے کیپسٹی چارجز کا بوجھ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کیپسٹی چارجز کے بغیر قرضے کم نہیں ہوں گے، 2018 کے روپے کی قدر میں کمی ہوئی، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، امپورٹڈ کول کی جگہ تھر کول کے استعمال سے بچت ہو گی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشن بنائیں گے۔واضح رہے کہ چند روزقبل وزیراعظم نے 3ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سردیوں کے تین ماہ کیلئے بجلی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ پیکج کا اطلاق یکم دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک کیاگیاتھا۔ وزیراعظم کاکہنا تھاکہ حکومت نے سردیوں کے تین ماہ دسمبر تا فروری بجلی کے اضافی استعمال پر پیکج دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی تھی۔بتایاگیا تھا کہ بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر کیاگیاتھا۔گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 26 روپے 7 پیسے ہوگا اور اس سے گھریلو صارفین کو 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک کی بچت کی گئی تھی۔ گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ونٹر پیکج 3ماہ کیلئے ہے ،کامیابی ملی تو اس کی توسیع کے بارے میں سوچیں گے۔ ہمارا پروگرام تھا ہر سال 31 اکتوبر سے یکم مارچ تک اسے قابلِ عمل کریں۔ اگر ان 3 ماہ کا اچھا نتیجہ آیا تو ہم اس کو آئندہ 5 سال کیلئے فیچر بنائیں گے۔ ہمارا مقصد اضافی بجلی کو کیپیسٹی پیمنٹ کا بوجھ ڈالے بغیر صارفین کو دینا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سستی بجلی کے ذریعے انڈسٹری کی پروڈکشن شروع ہو۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت مضبوط اور درجہ بندی تیزی سے بہتر ہوگی۔ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اس کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کررہے تھے۔