پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی۔اس دوران انڈیکس میں 930 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 95 ہزار 925 کے ساتھ نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ 100 انڈیکس نے آج کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 95 ہزار 600 بنائی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 452 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95448 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ میں شروع ہونے والا تیزی کا رجحان غالب رہنے سے ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پی ایس ایکس میں 905 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95901 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کار جحان نظرآیا تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور بازار حصص میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی، 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا یا تھا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 95 ہزار 275 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 763 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 94ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 80 ارب 67 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار 643 روپے مالیت کے 28 کروڑ 24 لاکھ 84 ہزار 960 شیئرز کا لین دین ہواتھا۔قبل ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی جس کے باعث 100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کیساتھ 94 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔