اسلام آباد : پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 50 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کاایک اورکیس سامنے آگیا. نیشنل ریفرنس لیب کی خیبرپختونخوا سے پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے .جس کے بعد رواں سال کے پولیو کیسزکی تعداد50ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیوپازیٹیو20 ماہ کی بچی کاتعلق ضلع ٹانک سےہے. بچی میں وائلڈپولیووائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے,ذرائع رواں سال ٹانک سےپولیووائرس کادوسراکیس رپورٹ ہواہے. پولیوکیس کاجینیاتی تعلق جولائی میں ٹانک سےرپورٹ شدہ کیس سے ہے۔رواں سال بلوچستان سے 24 ، سندھ سے 13 ، کے پی سے 11 کیسزرپورٹ ہوئےہیں جبکہ رواں سال پنجاب ایک اسلام آبادسےایک پولیوکیس رپورٹ ہوا ہے۔
یاد رہے پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ پرانسداد پولیو کے عالمی سپریم بورڈ کا وفدبیس نومبرکو پاکستان پہنچے گا. دورہ پاکستان میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔اوورسائٹ بورڈ ڈاکٹرکرسٹوفر ایلیس کی زیر سربراہی اسلام آباد آئے گا اور 22 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔پولیو اوور سائٹ بورڈ کی اسلام آباد،راولپنڈی میں ملاقاتیں ہوں گی جبکہ پولیو اوور سائٹ بورڈ کی صوبائی حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔