حج 2025 کو سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔وزرات مذہبی امور نے پی آئی اے سے 800 ڈالر فی حاجی حج کا کرایہ طے کرلیا ہے. اس طرح فضائی سفر پر 50 ڈالر ہر حاجی کو کم ادا کرنا ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور نے 35 ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس وزرات مذہبی امور نے ہر حاجی کا کرایہ 850 ڈالردیا تھا۔