وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ 

اجلاس میں دہشت گردی اورملکی مجموعی امن و امان کی صورتحال پرغورکیا جارہا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم ازاد کشمیراوروزیراعلی گلگت بلتستان کے علاوہ متعلقہ وفاقی وزرا بھی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں بلوچستان اورکے پی کے میں دہشت گردی کی حالیہ لہرکی وجوہات اور تدارک زیرغورکیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران فورم نے پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی فورسزکے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں شہدا کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جینس اداروں کے سربراہان نے انسداد دہشتگری کے آپریشنزپربریفنگ دی۔ اپیکس کمیٹی نے امن و امان اورداخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات پرغورکیا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل دہشتگردی کے خاتمے سمیت انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنزکی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن