کراچی: لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 20 ویں امدادی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے. جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 20 ویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔جہاز اشیائے خورونوش بشمول چاول، خشک دودھ، ٹن فوڈ کے علاوہ ادویات گرم بستر اور جنریٹر پر مشتمل 17 ٹن امدادی سامان لے کر دمشق، شام پہنچے گا۔این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 739 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔شام میں مقیم لبنانی پناہی گزین اور شام کی عوام کے لیے یہ دوسری کھیپ جب کہ اس سے قبل شام کے لیے 1، لبنان کے لیے 6 اور فلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جاچکی ہیں۔عوام فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں تک اپنی عطیات پہنچانے کے لیے غزہ اور لبنان کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔