پی ٹی آئی کا احتجاج،وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

Nov 19, 2024 | 18:00

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر نےاحتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ اور وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں سرکاری اور اہم عمارتوں کی بھی سیکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزارت داخلہ نے راولپنڈی اوراسلام آباد میں سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق احتجاج میں شامل شرپسند افراد کی سم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ہے۔ اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کے لیے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شرپسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ زیرغور ہے۔

مزیدخبریں