وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Nov 19, 2024 | 18:58

ویب ڈیسک

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی. علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہیں ہوئے.انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران تھانہ مناواں لاہور کے مقدمے میں تفتیشی افسر نے وارنٹ عدالت سے گرفتاری کی استدعا کی تھی۔عدالت نے تھانہ مناواں کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔تھانہ مناواں کے تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری کی استدعا پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کیلئے پیش نہیں ہوا ہے، وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائیں.عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نےوارنٹ جاری کیے ہیں ۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کے خلاف کاہنہ جلسے کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں