کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کوےت میں عرصہ داراز سے مقیم پاکستانی عصمت پرویز میر انتقال کر گئے۔ ان کی نمازجنازہ صلیبہخات قبرستان میں ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ مرحوم 1977ءمیں کوےت آئے اور یہاں ایک مارکیٹ میں کپڑے کا کاروبار کرتے تھے مرحوم پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے نواحی قصبہ جامکے چیمہ کے رہائشی تھے۔ عصمت پرویز میر کے دوستوں نے نوائے وقت کو بتاےا کہ وہ چالیس سال سے روزنامہ نوائے وقت کا قاری تھا اور اسکی نوائے وقت سے محبت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ چالیس سال پرانے اخبار آج بھی اس نے سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں۔ مرحوم نوائے وقت کے چیف ایڈیٹر مجید نظامی سے عشق کرتے تھے اور کہتے تھے اس وقت اگر کوئی پاکستان حقیقی معنوں میں محب الوطن ہے تو وہ مجید نظامی ہیں۔