تمام غیرملکی عازمین حج کے فنگر پرنٹس لئے جائینگے: سعودی محکمہ پاسپورٹ

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ اس سال دنیا کے مختلف ممالک سے آنیوالے عازمین حج کے فنگر پرنٹس لئے جائینگے۔ اس مقصد کیلئے جدید ترین آلات فراہم کردئیے گئے ہیں۔ ضیوف الرحمن کو ہوائی اڈوں\\\' بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر امیگریشن کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامات تسلی بخش ہیں۔ محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل سالم الیلیھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت میں داخلے کے بری\\\' بحری اور فضائی مراکز کو اس مقصد کیلئے جدید ترین مشینیں فراہم کردی گئی ہیں۔ امیگریشن کی کارروائی کو آسان اور تیز کرنے کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عازمین کو سعودی عرب پہنچنے پر پاسپورٹ کی کارروائی مکمل کرانے میں کسی طرح کی کوئی زحمت نہیں ہوگی۔ نہایت آسانی اور تیزی سے یہ کارروائی مکمل کرلی جائیگی۔ عازمین ریکارڈ وقت میں ہوائی جہاز سے امیگریشن ہال اور وہاں سے مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ کیلئے اپنی بسوں میں پہنچ جائینگے۔ واضح رہے کہ ان دنوں سعودی عرب میں مقیم تمام غیرملکیوں کے فنگر پرنٹس مقررہ پروگرام کے تحت لئے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب میں زیارت\\\' حج\\\' عمرے اور ملازمت کیلئے آنیوالے تمام افراد کے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کے عکس کا ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے۔ فنگر پرنٹس اور آنکھوں کا عکس لینے کیلئے تجارتی مراکز\\\' سپرمارکیٹوں اور دیگر مقامات پر دفاتر کھولے گئے ہیں تاکہ غیرملکی آسانی سے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کا عکس دے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن