دہشتگردی کے خلاف جنگ میں طالبان رہنماؤں کی گرفتاریاں پاکستان کی مدد سے عمل میں آئی ہیں۔ امریکہ میں پاکستانی سفیرحسین حقانی

امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ اگر امریکہ کے پاس پاکستان میں اسامہ بن لادن کی  موجودگی کی کوئی اطلاع ہے تو پاکستان کو بتائے اس پر کارروائی کی جائے گی۔حسین حقانی نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ ڈیڑھ برس میں پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہ تھیں

ای پیپر دی نیشن