لاہور ہائیکورٹ نے ایمل کانسی کی قبر کشائی کر کے اسے سرکاری اعزازکے ساتھ دفن کرنے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

 درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایمل کانسی معصوم پاکستانی تھا جسے امریکہ کے حوالے کیا گیا۔ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل  سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت نومبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن