صوبائی صدرمسلم لیگ فنگشنل سیدمخدوم احمدمحمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا اتحاد پاکستان کومحفوظ بنانے میں اہم کردارادا کرسکتا ہے۔

Oct 19, 2010 | 11:17

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے بہاؤلپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی انتہائی خراب مینجمنٹ نے ملک کو ناقابل تلافی پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں،اس وقت قوم کواپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے اوراپنا قبلہ درست کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے مسلم لیگی گھرانوں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کیا جارہاہے اس اتحاد میں شامل ہونے کیلئے مسلم لیگ ن کو بھی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارعدلیہ نے اپنی آزاد انہ حیثیت منوانے کیلئےکردار ادا کرنا شروع کیاہے۔
مزیدخبریں