افغان سرحد سےپاکستانی افواج پرحملوں کوروکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر فوج تعینات کردی ہے اور مزید اقدامات بھی کیئے جارہےہیں۔ اطہرعباس

ترجمان پاک فوج میجرجنرل اطہرعباس نےسرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پرحملے روکنا بہت ضروری ہے۔ انکاکہنا تھا کہ افغانستان سے پاک فوج پرحملوں میں ایک سوسےزائد اہلکارجاں بحق ہوچکےہیں جسکے بارے میں نیٹو حکام کابھی آگاہ کیا گیا ہے۔انکاکہناتھاکہ افغان سرحد پرنہ تونیٹوافواج موجود ہیں اورنہ ہی افغان فورسزجسکی وجہ سےعسکریت پسند آزادانہ نقل وحرکت کررہےہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شدت پسند دیر کےراستےسوات تک پہنچنا چاہتےہیں۔ افغان صوبے کنڑ اورنورستان کےبارےمیں انکاکہناتھاکہ یہ علاقے شدت پسندوں کی جنت بن چکےہیں اوران علاقوں میں انہیں مقامی لوگوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن