غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پارلیمانی ڈیفنس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ امریکہ کو شمالی وزیرستان میں کارروائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے افغانستان کے استحکام پر توجہ دینی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کب اور کہاں کارروائی کرنا ہے یہ فیصلہ پاکستان خود کرے گا،امریکہ کوعلاقے میں یکطرفہ فوجی کارروائی سے قبل دس بار سوچنا ہوگا۔ امریکہ کا مسئلہ شمالی وزیرستان نہیں افغانستان ہے۔ جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کو افغانستان یا عراق سمجھنا چھوڑ دے۔