جسٹس خلجی عارف حسین نے چیئرمین اوگرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ پڑھ کرسنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے وکیل عابد حسین منٹو نے مقدمے کی پیروی نہیں کی جبکہ ویل ہیڈ پرائز پرسپریم کورٹ نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ منافع میں زائد قیمت کو مناسب وقت میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیئرمین اوگرا کے خلاف پٹرولیم کی قیمتوں پر حکومت کی جانب سے دو اعشاریہ پانچ ڈالر کو بڑھا کر تین اعشاریہ آٹھ کرنے پر درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس حلجی عارف حسین نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔