شالیمارسب ڈویژن کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہایئڈرو الیکٹرک سنٹرل یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ عدنان اور رزاق نامی دو میٹر ریڈروں کی نوکری سے برخواستگی ذاتی پسند اور ناپسند کا نتیجہ ہے،یہ لوگ بجلی چوری میں ملوث نہیں تھے۔دونوں کے خلاف چھ ماہ سے انکوئری کی جارہی تھی اگر ایسا ہوتا تو پہلے ماہ ہی فیصلہ ہو جاتا لیکن جان بوجھ کر فیصلے میں تاخیر کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ ان میٹر ریڈروں پر زائد بلنگ کا الزام تھا جبکہ اس معاملے میں بھی میٹر ریڈروں کا کوئی قصور نہیں ہوتا انہیں اوپر سے جو احکامات ملتے ہیں وہ ان کی تعمیل پر مجبور ہوتے ہیں۔