نیپرا نے ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے ملتان کے یونٹ ایک سے چار کیلئےچارروپے انتیس پیسے اور فیصل آباد کے یونٹ ایک اور دو کے لئے اکتیس پیسے فی یونٹ کی منظوری دے دی ۔

Oct 19, 2011 | 15:39

سفیر یاؤ جنگ
ناردرن پاور جنریشن کمپنی نے بجلی کی پیداورای ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر نپرا میں درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا نے سماعت کے بعد کمپنی کے ملتان کے یونٹ ایک سے چار کے لئے چار روپے انتیس پیسے اور فیصل آباد کے یونٹ ایک اور دو کے لئے اکتیس پیسے فی یونٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ فیصلے کا اطلاق پندرہ اکتوبر سے ہوگا۔ فرنس آئل کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ بارہ ہزار تین سو چھیانوے روپے فی ٹن اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے اس فیصلے کا اطلاق صارفین کے بجلی کے نرخوں پر نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں