ملتان میں میڈیکل کالج کے قیام کی ضرورت ہے

مکرمی! حکومت پنجاب نے گزشتہ سال چار نئے میڈیکل کالج قائم کئے ہیں اس کے باوجود بھی پنجاب کی آبادی کے مقابلے میں میڈیکل کالج کم ہیں۔ پبلک سیکٹر میں اس وقت اٹھارہ میڈیکل کالج کام کر رہے ہیں۔ قیام پاکستان کے وقت پنجاب کا واحد میڈیکل کالج لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے نام سے 1948ءمیں قائم کیا گیا تھا۔ ملتان پنجاب کا ایک اہم اور گنجان آباد شہر ہے اس کی اپنی تاریخی و ثقافتی اہمیت ہے۔ پنجاب کا تیسرا میڈیکل کالج، ”نشتر میڈیکل کالج“ ملتان میں 1952ءمیں قائم ہوا۔ بعد ازاں پنجاب کے مختلف شہروں میں میڈیکل کالج قائم ہوتے رہے لیکن ملتان کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔ آبادی اور ملتان کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملتان میں فوری طور پر مزید میڈیکل کالجوں کی ضرورت ہے۔ آبادی میں بڑھتا ہوا رجحان طبی سہولتوں کے فقدان کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب، عوام کو وافر طبی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔ پنجاب کی طبی ضروریات یہاں مزید میڈیکل کالجز کا تقاضا کرتی ہیں۔ خصوصاً ملتان میں فوری طور پر مزید میڈیکل کالج قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ خادم پنجاب میاں شہباز شریف صاحب ملتان میں ترجیحاً میڈیکل کالج کے قیام کا فی الفور اعلان کریں۔ یہ وقت کی ضرورت ہے اور ملتان کے عوام کیلئے ان کی تعلیم دوستی اور پیار کی نشانی ہو گا۔(کے ایم اسلم بٹ، گوجرانوالہ)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...