پنڈی کوٹ کے مسائل حل کرانے کا مطالبہ

Oct 19, 2012

مراسلات

مکرمی! قومی شاہراہ پاکستان موٹر وے ایم ٹو انٹر چینج بھیرہ کے مغرب میں بھیرہ جھاوریاں روڈ سے ایک کلومیٹر جنوب کی جانب میرا گاﺅں پنڈیکوٹ مدتوں سے جٹ کوٹ فیملی کی وجہ سے آباد ہے وقت کے ساتھ ساتھ یہاں بوائز /گرلز سکول ڈاکخانہ ٹیلی فون ایکس چینج ہیلتھ سنٹر کی سہولیات دستیاب ہیں لیکن ابھی کئی علاقے بجلی اور سوئی گیس جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جن کےلئے متعلقہ محکموںسے متعدد گزارشات کی جا چکی ہیں لیکن ابھی کامیابی نہیں ہوئی۔ زچہ بچہ سنٹر کی تعمیر مکمل کرائی جا چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ سنٹر میں اسٹاف کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی کےلئے بھی فوری ہدایات جاری فرمائی جائیں اور تجاوزات کے خاتمے اور سیوریج کی درستگی بھی فرمائی جائے۔ (محمد سلطان صابری اڈا طرطی پور بھیرہ ضلع سرگودھا)

مزیدخبریں