شالامار ٹاﺅن میں صفائی کو بہتر بنایا جائے

مکرمی! شالامار ٹاﺅن کی تمام یونین کونسلوں اور بالخصوص یونین کونسل نمبر36 میں صفائی کا انتظام انتہائی ناقص اور ابتر ہے۔ سینٹری ورکرز اپنے ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے اور صفائی کے لئے اپنے اپنے علاقہ میں نہیں جاتے۔ اکثر و پیشتر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوتے ہیں اور موقع پر سینٹری انسپکٹر بھی موجود نہیں ہوتے کہ جن کو ناقص صفائی بارے شکایت کی جائے۔ ہفتہ دس دن کے بعد سینٹری ورکر صرف حاضری پوری کرنے کےلئے بے دلی سے آے ہیں اور صفائی کے امور کو چیک کرنے کےلئے نہ کوئی سینئر آفیسر وزٹ کرتا ہے اور نہ غیر حاضر سینٹری ورکرز کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے متعلقہ یونین کونسل میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے کوڑا کرکٹ ڈالنے کےلئے کوئی Filth Baskets کا انتظام نہ کیا گیا ہے اور کوڑے اور گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے لئے عملہ کوئی توجہ نہ دیتا ہے جس کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے اورمچھروں کی افزائش ہو رہی ہے۔ جس سے ڈینگی کی وبا پھیل جانے کا بھی اندیشہ ہے۔ براہ کرم متعلقہ حکام کو فوری طور پر صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں اور ناقص صفائی اورغفلت کا مظاہرہ کرنے والے سینٹری ورکرز کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے اور سینٹری انسپکٹر کو بھی پابند کیا جائے کہ اپنے اپنے علاقے میں صفائی کے انتظام کو بہتر بنائے اور کوتاہی کے شکار سینٹری انسپکٹر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ شہر صاف ستھرا ہو سکے اور عوام وبائی و موذی امراض سے محفوظ رہ سکے اور ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔
(شہزاد اعجاز ایڈووکیٹ پریذیڈنٹ سٹیزن رائٹس پروٹیکشن فورم لاہور0321-4819066)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...