اسمبلیوں کی مدت ایک برس بڑھانا غیرآئینی اقدام نہیں ہو گا: ڈپٹی چیئرمین سینٹ

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے واضح کیا ہے کہ امن و امان کیس میں سپریم کورٹ نے پوری بلوچستان اسمبلی کو نااہل نہیں قراردیا بلکہ بلوچستان حکومت سے متعلق رائے دی ہے کہ وہ ناکام ہوگئی ہے۔ جمعرات کو یہاں چیئرمین سینیٹ کی طرف سے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت چاہے تو نواب اسلم رئیسانی کو ہٹا کر نیا وزیراعلیٰ لایا جا سکتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں اور حکومت کی مدت میں ایک سال اضافہ کرنا کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ہوگا یہ آئینی حکومت ہے اور ہر کام آئین کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخبار نویس میاں منظور وٹو کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنانے پر اعتراض کررہے ہیں کیا وہ اسحاق ڈار سے بھی یہ سوال کریں گے کہ ساہیوال سے دوہری شہریت پر نااہل ہونے والے پیپلز پارٹی کے سابق رکن زاہد اقبال کو مسلم لیگ (ن) میں کیوں شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...